اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرونِ ملک سے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر عائد بھاری ٹیکسوں میں کمی کی حمایت کر دی ہے، جس سے 2026 میں پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سمیت عوام کی بڑی تعداد مہنگے ٹیکسوں کے باعث جدید موبائل فونز خریدنے سے قاصر ہے، جس پر عوامی تشویش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔