کراچی (اسد ابن حسن) جنگ میں خبر شائع ہونے، سخت عوامی ردعمل اور ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران کے نوٹس لینے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی ایئرپورٹ شہزاد اکبر نے اپنا متنازع آرڈر ایک دن بعد ہی واپس لے لیا۔ اپ اسسٹنٹ سب انسیکٹر منور مہدی کو نہ تو چوہے پکڑنے ہوں گے اور نہ بیت الخلاء کی صفائی کی نگرانی کی ذمہ داری ہوگی۔ اب جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ افسر اٹھ گھنٹے ڈیوٹی اور کسی ایک شفٹ میں کام کرنے کا پابند ہوگا مگر یہ تمام مسائل تو دوسری شفٹوں میں بھی آسکتے ہیں مگر باقی دو شفٹوں کے لیے کسی افسر کو نامزد نہیں کیا گیا۔