کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق ملزم یوسف عرف حمید اللہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ ہے۔ملزم کا نام سال 2024 کی مطلوب انسانی اسمگلرز میں شامل تھا۔ملزم کو ہزار گنجی کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم معصوم شہریوں کو غیر قانونی پاکستان سے ایران بھجوانے میں ملوث ہے۔