• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ، پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک مذاکرات، سی پیک منصوبوں کا جائزہ

اسلام آباد، بیجنگ (اے پی پی) بیجنگ میں پاکستان اور چین کے وزرائےخارجہ کی زیر صدارت اسٹریٹجک ڈائیلاگ کےساتواں دور ہوا جس میں سی پیک منصوبوں اور پاکستان اور چین کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور علاقائی و عالمی سطح کے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا، مذاکرات میں دوطرفہ تجارت کےفروغ،سرمایہ کاری، صنعتی تعاون،معاشی روابط بڑھانے کے امکانات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم سے ملاقات پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ مزید مضبوط بنانے کا عزم سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر بیجنگ کا دورہ کیا اور پاکستان۔ چین وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کی مشترکہ صدارت کی ۔اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے سی پیک منصوبوں اور پاکستان اور چین کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور علاقائی و عالمی سطح کے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ سی پیک، تجارت، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تفصیلی گفتگو کی۔

اہم خبریں سے مزید