• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب، موسیٰ خیل اور لورالائی بارڈر کے قریب چار لاشیں برآمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ژوب، موسی خیل اورلورالائی بارڈر ڈھب کے قریب سے چار لاشیں برآمد ہوئی تین کی شناخت ہو گئی،لیویز نے لاشوں کو کنگری ہسپتال منتقل کر دیا، جیب سے ملنے والی پرچیوں سے تین کی شناخت ، تین روز میں ملنے والی لاشوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ، لیویز ذرائع کے مطابق ژوب پولیس تھانہ مرغہ کبزئی کے ایس ایچ او کو اطلاع ملی تھی کہ ژوب ٗ موسی خیل اورلورالائی بارڈر ڈھب کے قریب چار لاشیں پڑی ہوئیں ہیں اطلاع ملنے پر لیویز ٗ ژوب پولیس ٗ سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو موسی خیل لیویز کے حوالے کیا موسی خیل لیویز نے لاشوں کو کنگری ہسپتال منتقل کر دیا جہاں تین لاشوں کی شناخت جیب سے ملنے والی پرچیوں سے جعفر ولد عبدالعزیز،ثنااللہ ولد علی اور شیر محمد ولد خیر محمد، سکنہ کلی سفر علی بلوچ دکی کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق دکی کی یونین کونسل جنگل کلی سفر سے تھا جبکہ چوتھی لاش کی شناخت نہ ہو سکی ۔ضروری کارروا ئی کے بعد لا شوں کو مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے واضح رہے تین روز میں ہرنائی اور موسی خیل بارڈز سے آٹھ لاشیں برآمد ہو چکی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید