اسلام آباد( رانا غلام قادر )آئی ایم ایف کی جانب سےپاکستان میں کرپشن کومستقل چیلنج قرارد یےجانےکےبعداہم پیش رفت ۔وزیراعظم شہباز شریف نےوفاقی وزیر قانون و انصاف سنیٹر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے خلاف 15رکنی اصلاحاتی کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون و انصاف، سیکرٹری خزانہ،سیکریٹری آئی ٹی،ڈی جی ایف آئی اے،ڈی جی نیب،ڈی جی اے این ایف، چیئرمین ایس ای سی پی،چیئرمین سی سی پی اور ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ بطور ارکان شامل ہیں۔اسی طرح ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی،پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا نمائندہ ،ممبرایف بی آراورڈی جیزاینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کمیٹی ارکان کاحصہ ہیں۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان میں کرپشن کی کمزوریاں حکومت کی ہر سطح پر موجود ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی منی لانڈرنگ اینڈکاونٹر فنانسنگ آف ٹیررارزم کمیٹی کےلیے سیکرٹری کےفرائض انجام دیں گےجبکہ نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹر فنانسنگ آف ٹیررارزم اتھارٹی کمیٹی کےلیے سیکریٹرل سپورٹ فراہم کرے گی-کمیٹی سہ ماہی بنیادوں پر اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔