کراچی(ٹی وی رپورٹ) وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نےکہا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔انٹیلی جنس ایجنسیز اور سی ٹی ڈی جیسے کام کر رہی ہیں پورا نیٹ ورک پکڑا جائے گا۔ وہ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کراچی میں بارودی مواد پکڑے جانے سے متعلق جیو سے گفتگو میں کہا کہ موقع پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا اس کے بعد دو گرفتاریاں اور کی گئیں فی الحال پورا نیٹ ورک پکڑا نہیں گیا ہے ابھی مزید تحقیقات ہوں گی اور جس طرح انٹیلی جنس ایجنسیز اور سی ٹی ڈی سندھ کام کر رہی ہے ہم پرامید ہیں کہ پورا نیٹ ورک پکڑا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس ایجنسیز مسلسل کام کر رہی ہیں اور مختلف اوقات میں ان کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہوتی ہیں اور بہت سے دہشت گردوں کو پکڑا جارہا ہوتا ہے۔