• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، قتل کیس میں ’حالت نزع کا بیان‘ قابل اعتماد قرار

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ ’’مرتے ہوئے شخص کے ہونٹوں پر سچ ہوتا ہے‘‘ اور dying declaration (حالت نزع میں دیا گیا بیان) قانوناً ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد شہادت ہے۔ عدالت نے اسی اصول کی بنیاد پر قتل کے ایک مقدمہ میں ملزم گلزار کی عمر قید کی سزا برقرار رکھتے ہوئے سزائے موت بحال کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔سپریم کورٹ کی جانب سے رپورٹنگ کیلئے منظور شدہ تحریری فیصلہ کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل تین رکنی بنچ نے فوجداری پٹیشن نمبر 99-پی/2019 اور جیل پٹیشن نمبر 614/2019 کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو درست اور قانون کے مطابق قرار دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید