کرا چی (رفیق مانگٹ) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین ششی تھرور نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش پاکستان نہیں، کرکٹ کو سیاست کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
ششی تھرور نے بنگلہ دیشی کرکٹر مصطفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل کے کولکتا نائٹ رائیڈرز سے ہٹانے کے بی سی سی آئی کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان نازک سفارتی تعلقات کی وجہ سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر ضروری سیاسی مداخلت ہے اور صرف کھیل کی بنیاد پر اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔
ششی تھرور نے واضح کیا کہ بنگلہ دیش کا پاکستان سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھارت کے تعلقات اور مذاکرات کی نوعیت مختلف ہے جبکہ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات زیادہ نازک اور ہموار کرنے کے قابل ہیں۔
تھرور نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیوں کر صرف کرکٹ اور کھیل کو سوشل میڈیا کی ناراضگی کا شکار ہونا پڑ رہا ہے؟