• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، پشاور کی 5 پروازوں کی متبادل لینڈنگ، 6 منسوخ، 80 میں تاخیر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر)موسمی خرابی، پشاور کی 5پروازوں کی متبادل لینڈنگ، 6منسوخ، 80میں تاخیر، پیر کو موسمی خرابی کے باعث پشاور کا فلائٹ اپریشن انتہائی حد تک متاثر ہوا جہاں کی 5 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر اتارا گیا جبکہ 12 پروازوں میں ایک سے 16 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ حد نظر انتہائی محدود ہونے کی وجہ سے پشاور ایئرپورٹ کا رن وے رات 12 بجے سے صبح 9 بجے تک دستیاب نہ تھا۔ صبح 9 بجے کے بعد پروازوں کی امد اور روانگی شروع ہوئی۔ اس دوران دوحہ، مسقط، ریاض، ابوظہبی سے پشاور کی پروازوں کیو ار 600، او وی 597 جی 3657 اور پی کے 218 کو کراچی اسلام اباد اور سیالکوٹ اتارا گیا۔ شارجہ اسلام اباد کی پرواز 9P743 کو کراچی لینڈ کرایا گیا۔ پشاور سے شارجہ کی پروازوں میں 7 سے 9 گھنٹے ابوظہبی 2 گھنٹے دبئی 1 گھنٹہ دوحہ 16 گھنٹے مسقط ریاض اور دبئی 5 سے 10 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید