کراچی (نیوز ڈیسک) کیا مادورو کی گرفتاری میں امریکی خفیہ ڈرون RQ-170 نے کردار ادا کیا؟ ویڈیو اور تصاویر میں جزوی موجودگی کی اطلاع، یہ ڈرون اسامہ بن لادن کی نگرانی میں بھی استعمال ہوا۔ 150سے زائد امریکی ہوائی گاڑیاں، بمبار، فائٹر جیٹس اور نگرانی کے طیارے آپریشن میں شامل تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نکولس مادورو کی گرفتاری کے آپریشن میں خفیہ امریکی ڈرون RQ-170 سین ٹینل کے استعمال کی اطلاع سامنے آئی ہے، جسے ماضی میں اسامہ بن لادن کی نگرانی کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ ڈرون بہت کم موقعوں پر حقیقی مشنز میں دیکھا جاتا ہے اور نیو یارک ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق یہ کاراکاس میں مادورو کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں سی آئی اے کی مدد کر سکتا تھا۔