• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار کی ٹرمپ لابنگ پر کروڑوں سرمایہ کاری مگر امریکی ٹیرف دگنے

کراچی (نیوز ڈیسک) مودی سرکار کی ٹرمپ لابنگ پر کروڑوں کی سرمایہ کاری مگر امریکی ٹیرف دگنے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ٹرمپ سے منسلک لابیسٹوں کو 50 کروڑ سے زائد کی ادائیگی کی جا رہی ہے، مودی کی ٹویٹس وائٹ ہاؤس تک پہنچانے کی کوشش، بھاری لابنگ کے باوجود 50 فیصد امریکی ٹیرف، بڑا سوال یہ ہے کہ اثرورسوخ خریدا جا رہا ہے یا محض توجہ؟ یہ خبر اس سوال کو جنم دیتی ہے کہ ایک ابھرتی ہوئی عالمی طاقت آخر کیوں واشنگٹن کے بااثر حلقوں تک رسائی کے لیے مہنگی لابنگ کا سہارا لے رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید