• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سرمایہ کاری کی کوششیں، ریاض میں مشترکہ بزنس فورم 14 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد(صالح ظافر)سعودی عرب سے کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششوں کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان اگلے بدھ (14 جنوری) کو سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ بزنس فورم منعقد کر رہا ہے۔ اس مقصد کیلیے ایس آئی ایف سی نے بڑے کاروباری اداروں کی ڈائریکٹری بھی تیار کرلی ہے تاکہ سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ ہدفی B2B ملاقاتوں اور شراکت داری کو مؤثر بنایا جا سکے یہ عظیم الشان فورم سعودی وزارت سرمایہ کاری اور فیڈریشن آف سعودی چیمرز کے تعاون سے منعقد ہوگا، جو مملکت کی جانب سے پاکستان میں ممکنہ سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا۔ریاض میں سفارتی ذرائع نے منگل کے روز دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ اس فورم کا مقصد سعودی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان کے سب سے زیادہ امید افزا اور سرمایہ کاری کے لیے تیار جوائنٹ وینچر (JV) منصوبوں کو پیش کرنا ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل نے اس فورم کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا ہے اور متعلقہ وزارتوں کی مدد سے مختلف شعبوں کے منصوبوں کی اسکریننگ، ترتیب اور تیاری کر کے انہیں سعودی شراکت داروں کے سامنے پیش کرنے کا اہتمام کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید