کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی آرمی چیف کی اعلیٰ اماراتی کمانڈر سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پرگفتگو، دوروزہ دورہ میں ملاقات کے دوران فوجی تربیت، مشترکہ مشقوں اور عسکری تعلقات مزید مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے آرمی چیف جنرل اپندر دوتیویدی نے دو روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے لینڈ فورسز کے کمانڈر میجر جنرل یوسف معالی سے ملاقات کی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے مواقع پر بات چیت کی۔