اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت کے قرضے بڑھ کرستترہزارپانچ سو تنتالیس ارب روپے پرپہنچ گئے ,ایک سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں سات ہزارایک سو اٹھہترارب روپےکااضافہ ہواجبکہ نومبر دو ہزار پچیس کےایک مہینے میں مرکزی حکومت کاقرضہ پانچ سو تہترارب روپےبڑھا۔ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تا نومبر 2025 کے دوران وفاقی حکومت کےقرضوں میں مجموعی طور پر345 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےنومبر دو ہزار پچیس تک کے وفاقی حکومت کےقرضوں کاڈیٹا جاری کردیا ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق ایک سال یعنی دسمبر 2024سے لیکر نومبر 2025کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضے میں 6 ہزار35ارب روپے اوربیرونی قرضے میں1145ارب روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد نومبر2025تک مرکزی حکومت کامقامی قرضہ54ہزار619ارب اوربیرونی قرضہ22ہزار925ارب روپے ہوگیا۔