• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے بجلی کے شعبے میں حفاظتی انتظامات کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان میں بجلی کے ریگولیٹری ادارے (نیپرا) نے بجلی کے شعبے میں حفاظتی انتظامات کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ غفلت، کمزور نظام یا فرسودہ طریقہ کار کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی صورت میں اب کمپنیوں کے سربراہان کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سال 2024-25 کے لیے اپنی ’’صحت، حفاظت اور ماحول‘‘ کی کارکردگی پر مبنی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ اس رپورٹ میں کمپنیوں کی درجہ بندی 20 معیارات کی بنیاد پر کی گئی، جن میں حادثات کی روک تھام، کنٹریکٹرز کی حفاظت، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری اور صحت، حفاظت و ماحولیات (ایچ ایس ای) کی گورننس شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید