کراچی (نیوز ڈیسک)وینزویلا اپوزیشن رہنما ماچادو نے نوبل انعام ٹرمپ کیساتھ شیئرکرنیکی پیشکش کر دی۔ان کا کہنا تھا 3 جنوری کا دن ظلم کے خاتمے اور انصاف کے نفاذکے طور پر تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی اپوزیشن رہنماماریا کورینا ماچادو نے اپنے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور وینزویلا کے عوام نوبل امن انعام کو ٹرمپ کے ساتھ بانٹنا چاہتے ہیں۔