• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اہم فیصلہ، 6 رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) شہبازحکومت کاٹیکس اصلاحات کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ ۔ وزیراعظم شہبازشریف نےٹیکس ایڈ منسٹریشن میں اصلاحات کیلئے6رکنی کمیٹی قائم کردی ۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق وفاقی وزیربرائےمنصوبہ بندی احسن اقبال ٹیکس ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔ وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اورچیئرمین ایف بی آر کمیٹی راشد محمود لنگڑیال ارکان میں شامل ہیں۔ سیکرٹری خزانہ، ایڈیشنل آڈیٹر جنرل، سی ای او پرال کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری ریونیو و ممبر ایف بی آرکمیٹی کےسیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید