اسلام آباد( نامہ نگار) وزیر ریلوے کا کراچی روہڑی ٹریک بنانے کا اعلان کردیا ۔حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی روہڑی 480 کلومیٹر کا ٹریک بنے گا، منصوبے کا سنگ بنیاد جولائی 2026 میں رکھیں گے اور اڑھائی سال میں مکمل کریں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ریلوے کی ذمہ داری میرے حوالے کی، ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن کی ذمہ داری دی، نئے ٹریک آؤٹ سورسنگ پر کام کا ٹاسک ملا۔حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے ایک بہت بڑا چیلنج تھا، سن 1800ء کا ریلوے کا ٹریک تھا، روہڑی سے نوکنڈی سے 9سو کلو میٹر بنتا ہے، ریکوڈک کی فرم آر ڈی ایم سی کے تعاون سے ٹریک بنے گا، 5سو کلومیٹر نیا بنے گا 4 سو کلومیٹر ٹریک اپ لفٹ ہوگا۔ پنجاب میں 8 ریجنل روٹس بنیں گے، اس پر حکومت پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔