کراچی (نیوز ڈیسک)سابق کانگریسی وزیر اعلیٰ نے سوال کیا ہے کہ کیا ٹرمپ وزیر اعظم مودی کو بھی اغوا کرینگے؟ امریکی ٹیرف پرگفتگو میں پرتھوی راج چوہان کہنا تھا جو کچھ وینزویلا میں ہوا، کیا وہ بھارت میں بھی ہو سکتا ہے،چوہان کے بیان پر حکمراں بی جے پی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کی نئی اینٹی انڈیا سوچ بے نقاب ہوگئی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت میں وینزویلا کے حالیہ واقعات کو لے کر سیاسی تنازع کھڑا ہو گیا ہے، جب کانگریس رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیرِاعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے امریکی محصولات پر گفتگو کے دوران سوال اٹھایا کہ جو کچھ وینزویلا میں ہوا، کیا وہ بھارت میں بھی ہو سکتا ہے اور کیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرِاعظم نریندر مودی کو اغوا کریں گے۔ اگر امریکا وینزویلا میں صدر کو گرفتار کر سکتا ہے، تو سوال یہ ہے کہ کیا کبھی بھارت میں بھی اس طرح کی مداخلت ہو سکتی ہے؟اس بیان پر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے کانگریس کی “اینٹی انڈیا” ذہنیت قرار دیا۔