• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کی بات 5 بڑوں تک آگئی ہے تو نہ ہی سمجھا جائے‘ گوہر

راولپنڈی(این این آئی)تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات اگر پانچ بڑوں کی ملاقات تک آگئی ہے تو اسے نہ ہی سمجھا جائےکیونکہ نہ پانچ بڑے ملاقات کر سکتے ہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے‘ حالات معمول پر لانے کی بھاری قیمت مانگی جا رہی ہے۔اڈیالہ روڈپر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے سوال اٹھایا کہ جب ملاقاتیں ہی نہیں کرنے دی جاتیں تو مذاکرات کیسے ہوں گے؟ ملاقاتوں کو متنازع بنا کر بات کہاں سے آگے بڑھے گی‘ہم نے جتنی کوشش کی حالات ٹھیک ہوں دوسری طرف سے اتنی ہی کوشش حالات خراب کرنے کے لیے کی گئی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہو گی اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید