راولپنڈی (ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سیکرٹریجنرل سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا پارٹی چیئرمین صرف عمران خان ہیں اور کوئی نہیں۔ یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ صحافی نے پوچھا کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے، کیوں؟ اور نیا چیئرمین کون ہوگا؟ اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین ماننے سے انکار کردیا اور جواب دیا کہ پارٹی چیئرمین صرف عمران خان ہیں اور کوئی نہیں۔