راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا کےترجمان شفیع جان نے حکومت کو بے اختیار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا مذاکرات سے متعلق بیان مذاق کے مترادف ہے‘پانچ بڑوں میں واحد حقیقی مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس ہے‘ نواز شریف اور شہباز شریف بااختیار نہیں‘ اسٹیبلشمنٹ کے تابع ہیں،احتجاج سے روکنے کے لیے 9 مئی کے مقدمات بطور دبا ؤاستعمال ہو رہے ہیں۔منگل کو اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان کاکہناتھاکہ مذاکرات کے لیے اعتماد کی فضا ضروری ہے، ذمہ داری حکومت پر زیادہ ہے‘9مئی کے کیسزفالز فلیگ آپریشن ثابت ہوتے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ عدالتی عمل پر سوالیہ نشان ہے، 59 صفحات کا فیصلہ جونیئر وکیل کے ذریعے سنا دینا تماشا ہے، مذاکرات کی بات تب کی جاتی ہے جب پی ٹی آئی کی تحریک مومنٹم پکڑتی ہے۔