• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KDA، زمینوں میں بے قاعدگیوں پر ایکشن، تین اعلیٰ عہدیدار فارغ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی، زمینوں میں بے قاعدگیوں پر وزیر بلدیات کا ایکشن، تین اعلیٰ عہدیدار فارغ،کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی میں زمینوں کے معاملے پر تحقیقات کا حکم، تقرریاں و تبادلے منسوخ،شہر قائد کی شاہراؤں پر کچرا جلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ،کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی میں زمینوں میں بے قاعدگیوں پر وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا سخت ایکشن ، قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کاشف خان ، ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ مراد عباسی اور ڈائریکٹر ریکوریز عارف شاہ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، وزیر بلدیات نےکراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہےدوسری جانب کے ڈی اے نے اپنے ہی ڈائریکٹر لینڈ کی جانب سے کئے جانے والےتما م تقرری اور تبادلوں کو بھی منسوخ کرتے ہوئے اسے اختیارات سے تجاوز قرار دیا ہےدریں اثنا ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شاہرہوں پر کچراجلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائینگی خواہ اس کا تعلق کسی بھی ادارے سے ہو اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، ایم ڈی سالیڈ ویسٹ منیجمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سالڈ ویسٹ کا محکمہ تمام یو سیز اور ٹاونز کے ساتھ رابطے کو مظبوط کرے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کاونسل اورٹاونز کے درمیان کوآرڈینیشن مذید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ جس کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے ان کے پاس مین پاور اور مشینریز کا ہونا ضروری ہے جن گاڑیوں میں ٹریکرز لگے ہیں ان کو 24 گھنٹے کام کرنا چاہیئے کام نہ کرنے والوں کو فوری معطل کیا جائے، حکومت جب پیسے خرچ کررہی ہے تو کام بھی دلجمعی سے ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیا جائے گا۔ 
اہم خبریں سے مزید