کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا میں وینزویلا حملے کی محدود حمایت، اکثریت کو طویل مداخلت کا خدشہ، صرف 33 فیصد امریکی فوجی کارروائی کے حق میں، ریپبلکنز حامی، ڈیموکریٹس اور آزاد ووٹرز کی شدید مخالفت، 72 فیصد افراد کو امریکا کے وینزویلا میں الجھنے کا اندیشہ، مادورو کی گرفتاری کے بعد عالمی سطح پر قانونی اعتراضات کیے گئے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے سروے کے مطابق وینزویلا میں نکولس مدورو کی گرفتاری پر مبنی امریکی فوجی کارروائی کو صرف 33 فیصد امریکیوں کی حمایت حاصل ہے، جبکہ 72 فیصد افراد کو خدشہ ہے کہ امریکہ جنوبی امریکی ملک میں طویل عرصے تک الجھ سکتا ہے۔