• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن اختلاف کے باوجود یو اے ای نے سعودیہ گلف شیلڈ مشقوں میں حصہ لیا

کراچی (نیوز ڈیسک)یمن اختلاف کے باوجود یو اے ای نے سعودیہ گلف شیلڈ مشقوں میں حصہ لیا۔ مشق کا مقصد لڑائی کی تیاری اور GCC ممالک کے درمیان عسکری ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔غیر ملکی میڈیا اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب میں منعقدہ گلف شیلڈ 2026 فوجی مشق میں حصہ لیا،  دفاعی حکام کے مطابق اس مشق کا مقصد لڑائی کی تیاری بڑھانا، مشترکہ عسکری کارروائی کو مضبوط کرنا اور GCC ممالک کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی قائم کرنا ہے۔ اس مشق میں سعودی عرب، یو اے ای، بحرین، قطر، کویت اور عمان کی افواج شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید