• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر مواصلات کا موٹر وے ٹوٹ پھوٹ اور خراب صورتحال کا سخت نوٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر مواصلات عبدالعلیم خانکا موٹر وے ٹوٹ پھوٹ اور خراب صورتحال کا سخت نوٹس،موٹرویز ڈیٹابیس، حل طلب امور بالخصوص ریسٹ ایریاز میں بہتری کیلئے مشترکہ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ریسٹ ایریاز سکھیکی، سیال، بھیرہ کے تفصیلی دورہ کے دوران موٹروے پر موجود سہولتوں، ٹک شاپس، مساجد، واش رومز اور مجموعی انفرااسٹرکچر کا جائزہ لیا، انہوں نے ٹوٹ پھوٹ اور خراب صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اور مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کی ،انھوں نےنیشنل ہائی وے اتھار ٹی اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو موٹرویز کے ڈیٹابیس، حل طلب امور بالخصوص ریسٹ ایریاز میں بہتری لانے کیلئے 15دنوں میں مشترکہ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی روشنی میں موٹرویز پر درپیش مسائل کے دیرپا حل کو یقینی بنایا جا سکے، اس امر کا اظہار انہوں نے لاہور، اسلام آباد موٹروے ایم ٹو کے دورے کے موقع پر سینئر حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید