• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف پر پابندی کا حامی نہیں، خواجہ محمد آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پہلے بھی جنگ کیلئے تیار تھے اور اب بھی ہیں،تحریک انصاف پر پابندی کا حامی نہیں ہوں۔ پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لینے دینا آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہم جنگ کے لئے تیار ہیں ہم نے مئی 2025 میں ثابت بھی کر دیا تھا۔پوری دنیا نے دیکھا مودی کو پھینٹی پڑی مودی کی نہ ملک اور نہ بیرون ملک عزت رہی۔ بھارت کو شکست دے کر ہماری عزت میں اضافہ ہوا ہے۔بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی سے پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے جنگ میں کامیابی کے بعد اتنے جہازوں کے آرڈر مل رہے ہیں کہ چھ ماہ میں ہم آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ اگر امریکا انسانیت کا دوست ہے تو وہ نیتن یاہو کو اغوا کرے اور کسی عدالت میں مقدمہ چلائے۔ وینز ویلا کے پاس زیادہ بڑی فوج اور ہتھیار نہیں تھے۔ہماری فوج کو دنیا مانتی ہے بھارت کا یہ خواب ہی ہے کہ وہ پاکستان میں آکر کوئی آپریشن کرسکتا ہے۔ جس طرح بھارت نے لوکل بندوں کی مدد سے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کروائی تھی اس طرح کی کوئی حرکت کرسکتے ہیں لیکن وہ بھی مشکل ہوگا چونکہ اب حالات بہت تبدیل ہوگئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید