• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ماہرین کی جانب سے ٹنائٹس کے علاج کیلئے نئی صوتی تھراپی کی دریافت

کراچی (رفیق مانگٹ)برطانوی ماہرین کی جانب سے ٹنائٹس کے علاج کیلئے نئی صوتی تھراپی کی دریافت،ٹنائٹس کے مریضوں پر آزمائی گئی جدید صوتی تھراپی کے اثرات تین ہفتے برقراررہے،مستقبل میں اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے روزمرہ موسیقی کے ساتھ ٹنائٹس کا علاج ممکن،برطانیہ میں محققین نے کانوں میں مسلسل بجنے والی آواز (ٹنائٹس) کے علاج کے لیے ایک نئی صوتی تھراپی دریافت کی ہے، جس سے اوسطاً 10 فیصد تک بہتری دیکھی گئی۔ تحقیق کے مطابق اس تھراپی کا اثر علاج ختم ہونے کے بعد بھی تقریباً تین ہفتوں تک برقرار رہا۔یہ تحقیق نیو کاسل یونیورسٹی کی قیادت میں کی گئی، جس میں ٹنائٹس کے 77 مریض شامل تھے۔ اس منصوبے کو جزوی مالی معاونت آر این آئی ڈی نے فراہم کی، جو بہرے افراد کے لیے برطانیہ کی قومی فلاحی تنظیم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹنائٹس کا کوئی انتہائی مؤثر علاج موجود نہیں، اس لیے یہ پیش رفت نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے۔ٹنائٹس ایسی کیفیت ہے جس میں مریض کو کانوں میں سیٹی، بھنبھناہٹ، گونج یا سرسراہٹ جیسی آوازیں سنائی دیتی ہیں، حالانکہ باہر کوئی آواز موجود نہیں ہوتی۔ یہ مسئلہ سماعت میں کمی، بعض ادویات، ڈپریشن یا بے چینی کی وجہ سے پیدا ہو سکتا ہے اور برطانیہ میں لاکھوں افراد اس سے متاثر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید