• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سحر انصاف سے کتنی دور؟ کیس نمبر 9 اختتامی مراحل میں

کراچی (جنگ نیوز)سحر انصاف سے کتنی دور؟کیس نمبر9 اختتامی مراحل میں ۔ تفصیلات کے مطابق جیو ٹیلی ویژن کا مقبول ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر 9“ کہانی کے ایک نئے اور اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے۔ ریپ کا شکار سحر کی لائیو شو میں اچانک انٹری کے بعد کیس نے ایک نیا ڈرامائی رخ اختیار کرلیا ہے۔ اہم سوال یہ ہے کہ کیا سحر کامران کے تمام جھوٹ بے نقاب کرنے میں کامیاب ہو جائے گی یا ایک بار پھر کامران کوئی نئی چال چلنے میں کامیاب ہوگا؟ معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ کے قلم سے لکھی گئی اس سنسنی خیز اور کشمکش سے بھرپور کہانی میں اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا کوئی نیا ثبوت سامنے آئے گا یا پھر کامران کی بیوی کرن اور سحر کی وکیل بینش عدالت میں کوئی نیا محاذ کھولیں گی؟۔
اہم خبریں سے مزید