اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی، نادر شفیع ڈار نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سول ایوی ایشن کے شعبے سے متعلق امور، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹنے اس موقع پر قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ملک کے مختلف روٹس پر پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ کرنے، فضائی روابط کو وسعت دینے اور مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی لانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔