اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)حکومتِ پاکستان، ریونیو ڈویژن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ بی ایس-21 کے سینئر افسر امتیاز علی سولنگی اپنی مقررہ عمر پوری کرنے پر 4 اپریل کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وہ اس وقت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ کے عہدے پر تعینات تھے اور ان کی ریٹائرمنٹ 4 اپریل 2026 سے مؤثر ہوگی۔