اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست سے ٹکر نہ لے نقصان ہوگا، ہمیں اندازہ ہے بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، اپوزیشن 5 فروری کو پہیہ جام کر کے دیکھ لے اسکے بعد دوبارہ بات کر لیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ اور اپنے لیڈر کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کی آفر کی ہے،اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ان کی تحریک کی وجہ سے حکومت انہیں ٹریپ کرنے جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کا طریقہ کار طے کر دیا ہے، طریقہ کار طے کیا کہ ملاقات کے بعد سیاسی سرگرمیاں نہیں ہونگی۔