• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے وینزویلا میں اپوزیشن رہنما ماچادو کو کیوں نظر انداز کیا؟

کراچی (نیوز ڈیسک)صدر ٹرمپ نے وینزویلا میں مادورو کے بعد اپوزیشن رہنما ماچادو کوکیوں نظر انداز کیا؟ ماچادو نے نوبل امن انعام قبول کیا اور امریکی کارروائی کی تعریف کی، لیکن ٹرمپ نے اسے کوئی اختیار نہیں دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے یہ اسٹریٹجک اور اخلاقی غلطی ہے،ٹرمپ انتظامیہ مادورو کی نائب صدر روڈریگز کیساتھ تعاون کر کے معاملات اپنے مفاد میں ڈھالنا چاہتی ہے۔ ٹائم کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کی منتخب اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو نے نوبل امن انعام قبول کر کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا پر کارروائی کی تعریف کی، لیکن ٹرمپ نے انہیں ملک کی قیادت کے لیے موزوں نہ قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید