• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے یہاں خواتین معاشی طور پر خود مختار نہیں ہیں، عامر پراچہ

کراچی(ٹی وی رپورٹ) پاکستانی معیشت میں خواتین کے کردا ر پر جیو نیوز پر نشر ہونے والے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر پراچہ نے کہا کہ ہمارے یہاں خواتین معاشی طور پر خود مختار نہیں ہیں ، فضا فرحان نے کہا کہ ہر سیکٹر میں خواتین فعال نہیں، علی گلفراز نے کہا کہ شرح بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، سائرہ اعوان نے کہا کہ خواتین کیلئے ماحول بہتر بنانا ضروری ہے، عتیق رحمان نے کہا کہ ہر چیز میں خواتین کی شمولیت یقینی بنانا ہوگی۔ پروگرام کے آغاز میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان محمد جنید نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس نے دنیا کو پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو دی تو پھر ایسا ملک معیشت میں خواتین کے کردار کو منوانے میں پیچھے کیوں ہے ؟حقیقت یہ ہے کہ عالمی اداروں کی رپورٹ مختلف منظر کشی کررہی ہیں،عالمی معاشی فورم کا کہنا ہے کہ صنفی امتیاز کی درجہ بندی میں 148ممالک میں پاکستان آخری نمبر پر آرہا ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا خصوصی پینل اس مقصد کیلئے قائم کیا گیا کہ خواتین کی معاشی بہتری اور ترقی میں کردار ادا کیا جاسکے،اس میں یونی لیور پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ۔ سی ای اویو نی لیور پاکستان کے چیئرمین عامر پراچہ کا کہنا تھا کہ میں عالمی معاشی فورم کی درجہ بندی میں پاکستان کو 148ویں نمبر پر رکھنے سے متفق نہیں ہوں ۔
اہم خبریں سے مزید