• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا گرین لینڈ خریدنے کا ارادہ، فوجی حملہ فوری منصوبہ نہیں، مارکو روبیو

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کانگریس کے ارکان کو بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت گرین لینڈ پر فوجی قبضہ نہیں کرنا چاہتی بلکہ اسے ڈنمارک سے خریدنے کی کوشش کر رہی ہے، امریکی انتظامیہ کا مقصد گرین لینڈ پر حملہ نہیں بلکہ اسے ڈنمارک سے خریدنا ہے،گرین لینڈ کا حصول امریکا کی قومی سلامتی کی ترجیح ہے۔ ان کے مطابق حالیہ سخت امریکی بیانات کا مقصد دباؤ ڈال کر مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے، نہ کہ فوری حملہ۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ امریکا کےلئے قومی سلامتی کے لحاظ سے انتہائی اہم ہے، خاص طور پر آرکٹک خطے میں روس اور چین کے بڑھتے اثرورسوخ کے باعث۔

اہم خبریں سے مزید