• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیساتھ ہمارے تعلقات ایک استثنیٰ رکھتے ہیں، ایس جے شنکر

اسلام آباد (صالح ظافر) ایک بار پھر بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کے روز کہا ہے کہ بھارت کے پڑوسیوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات “ایک استثنا” رکھتے ہیں، اور انہوں نے اسلام آباد پر دہائیوں سے کھلےعام دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہائیوں تک تربیتی کیمپ چلتے رہے جہاں فوج دہشتگردی کی حمایت کرتی رہی۔دوسری جانب پاکستان نے بھارتی وزیر کے غیر ذمہ دارانہ دعوؤں کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک بار پھر اپنی ہی ایک پڑوسی ملک کے طور پر دہشت گردی کو فروغ دینے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے اپنے قابلِ تشویش ریکارڈ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔بدھ کی شام روزنامہ دی نیوز/جنگ کے سوال پر دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے یاد دلایا کہ خطے میں خصوصاً پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن جادیو کا کیس پاکستان کے خلاف منظم، ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کی ایک نمایاں مثال ہے۔ اسی طرح سرحد پار ہلاکتوں، پراکسیز کے ذریعے تخریب کاری اور دہشت گرد نیٹ ورکس کو خفیہ مدد فراہم کرنے کے واقعات بھی مسلسل سامنے آتے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید