دبئی(عبدالماجد بھٹی)بھارت کے حوالے سے بنگلہ دیش اپنے موقف پر قائم ہے اور آئی سی سی سے غیر جانب دار رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔بنگلہ دیش نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ صرف پراپیگنڈہ ہےکہ آئی سی سی نے ہمیں کہا کہ سری لنکا میں کھلانا ناممکن ہے۔،آئی سی سی نے ہمیں ہمارا مسئلہ واضح کرنے کو کہا ہے،چیمپنز ٹرافی میں بھی ایسے ہی حالات بنے تھے،بھارت نے پاکستان اور پاکستان نے بھارت جانے سے انکار کیا تھا ،اسی لئے ہمیں ایک مناسب حل کی امید ہے ،ورلڈکپ اپنی جگہ مگر سیکورٹی کی وجہ سے اپنےمؤقف پر قائم رہیں گےبدھ کوبنگلہ دیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا ہے کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی سیکورٹی اور ملکی وقار پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، ہم دوسرے وینیو سری لنکا میں ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں ، امید ہے ہم آئی سی سی کویہ بات مؤثر انداز میں سمجھاسکیں گے اور وہ ہمارے مؤقف کو غیرجانبداری سے سنے گا۔