• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعیناتی دیگر اضلاع میں مراعات و پروٹوکول کے مزے کراچی میں

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) محکمہ ثقافت سندھ میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات متعدد افسران کراچی میں بیٹھ کر بھاری مراعات اور پروٹوکول انجوائے کررہے ہیں، محکمہ ثقافت سندھ کے متعدد افسران کااپنے متعلقہ اسٹشینز پر طویل عرصے سے غیرحاضر رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں موقف جاننے کے لئے سیکرٹری کلچر سندھ خیر محمد کلہوڑ کو انکے واٹس ایپ پر سوال نامہ ارسال کیا گیا تاہم ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت،سیاحت ،نواردات ،آرکائیوو لائبریریز سندھ میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات کراچی میں مقیم متعدد افسران کا اپنے متعلقہ اسٹیشنز پر طویل عرصے سے غیر حاضر رہنے کا انکشاف ہوا ہے،محکمہ ثقافت سندھ کے افسر عادل ڈایو بھٹ شاہ کلچر سینٹر میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں ،ذوالفقار پنہور ڈائریکٹر سندھ میوزیم حیدر آباد اور ایم ایچ پنہور انسٹی ٹیوٹ جامشورو،حاکم علی راہوجو این اے بلوچ انسٹی ٹیوٹ جامشورو،رحمت اللہ راجڑ ڈائریکٹر سمپا جامشورو اور مہدی شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر مہران آرٹس کونسل حیدر آباد تعینات ہیںتاہم باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ یہ افسران اپنے تعیناتی کے مذکورہ اسٹیشنزپر سالوں سے غیر حاضر ہیں،پورے مہینہ میں یہ افسران ایک آدھ بار حاضر ہوتے ہیں اور کاغذی خانہ پوری مکمل کرکے واپس آجاتے ہیں،مذکورہ افسران کراچی میںمحکمہ ثقافت سندھ ڈائریکٹوریٹ اور سیکرٹریٹ میں مختلف افسران کے کمروں میں بیٹھے دکھائی دیتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید