• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور امریکا پی ایس ایل کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں، نیٹلی بیکر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا مل کر پی ایس ایل کی شاندار کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور پی ایس ایل کو مبارکباد دیتی ہوں، پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی شہری فواد سرور کو حیدرآباد ٹیم خریدنے پر مبارکباد دیتی ہوں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔امریکی ناظم الاامور نے کہا کہ حمزہ مجید کو بھی پی ایس ایل ٹیم خریدنے پر مبارکباد دیتی ہوں، پاکستانی نژاد فواد سرور کی جانب سے ٹیم خریدنا امریکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کیلئے آسٹریلوی اور امریکی کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا۔ حیدرآباد اور سیالکوٹ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج فرنچائز اونرز نے پی ایس ایل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، دونوں ٹیموں کی بولیاں صرف پی ایس ایل نہیں بلکہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ فرنچائز اونرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل پر اپنااعتماد ظاہر کیا ہے، دونوں ٹیموں کی بولیاں صرف پی ایس ایل نہیں بلکہ پاکستان کی کامیابی ہے۔
اہم خبریں سے مزید