• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی: واپڈا کے 6 وکٹ پر 307 رنز، عمار کی سنچری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ایک کا تیسرا راؤنڈ جمعے سے کراچی کے چار مقامات پر شروع ہوگیا، یوبی ایل اسپورٹس کمپلکس پر واپڈا نے 70رنز پر پانچ کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد چھ وکٹ پر307 رنز بنالئے، محمد عمار 140رنز پر ناٹ آ ؤٹ ہیں، انہوں نے کپتان خالد عثمان کے ساتھ چھٹی وکٹ کیلئے 237 رنز کی شراکت دی، عثمان نے 174 گیندوں پر 93رنز بنائے۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں، ایس این جی پی ایل نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر چار وکٹوں پر 197 رنز بنائے۔ اذان اویس نے 242 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 103 رنز بنائے۔ کپتان شان مسعود نے 35 رنز بنائے ۔ نیشنل بینک کمپلیکس میں او جی ڈی سی ایل کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، دانش عزیز کے 56 رنز میں سات چوکے شامل تھے، کے آر ایل کے محمد حمزہ نے 31 رنز دے کر چار جبکہ احمد بشیر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں غنی گلاس نے کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں پر 109 رنز بنائے، اس سے قبل سرکاری ٹی وی کی ٹیم 186 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، شامل حسین 68 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور ر رہے ۔ میر حمزہ نے 55 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید