• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں پلا بڑھا، شہر کو کرکٹ میں مقام دلانا چاہتا تھا، فواد سرور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل فرنچائز حیدر آباد کے مالک فواد سرور امریکی کاروباری گروپ ایف کے ایس کے بانی اور شکاگو کنگزمین کرکٹ ٹیم کے مالک بھی ہیں، جو 2024 کی چیمپئن ٹیم رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں پلا بڑھا ہوں، جس کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک گیا، اب ٹیکساس میں مقیم ہوں۔ خاندان کا تعلق بھی حیدرآباد سے ہے، تو اس شہر سے محبت فطری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آبائی شہر حیدر آباد کو کرکٹ کے اس باوقار پلیٹ فارم پر جگہ دلوانے کیلئے ہی ٹیم کو حاصل کرنا چاہتے تھے، اور یہ خواب پورا ہوگیا ۔ انہوں نے دعوت دی کہ پی سی بی اور دیگر شرکاء حیدر آباد آئیں انہیں وہاں کی مشہور ربڑی بھی کھلائیں گے اور چٹخارے دار کھانوں کے مزے بھی دلائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید