• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد فرحان، جہانزیب جہانگیر، شاہزیب رفیق اور برجیس خان قومی انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ کراچی میں جاری چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل میں پنجاب کے ایم فرحان نے کے پی کے عبیداللہ جان، بلوچستان کے جہانزیب جہانگیر نے پنجاب کے ایم عاقب، کے پی کے شاہزیب رفیق نے اسلام آباد کے شیخ ایم مزمل، اسلام آباد کے برجیس خان نے پنجاب کے محسن کمال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ جہاں فرحان کا مقابلہ جہانزیب جبکہ شاہزیب اسلام آباد کے برجیس کا سامنا کریں گے ۔

اسپورٹس سے مزید