• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ سے محبت پاکستان واپس لائی، اونر سیالکوٹ ٹیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرنچائز سیالکوٹ کے مالک مجید چوہدری پاکستانی نژاد آسٹریلین ہیں، طویل عرصے سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ کرکٹ کی محبت میں پاکستان آنے پر وہاں ان کے دوستوں اور اہل خانہ نے ازراہ مذاق کہا کہ سب ملک سے بھاگ رہے ہیں اور تم پاکستان واپس جارہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے اور مجھے بچپن سے کرکٹ بہت زیادہ پسند ہے، پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے حوالے سے ڈیڑھ سال سے کام کررہا تھا جس میں کامیاب رہا۔ اب اپنی ٹیم کو نئی بلندی پر لے جانے کی بھر پور کوشش کروں گا۔

اسپورٹس سے مزید