کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیموں کی شمولیت کے بعد دونوں شہروں کے عوام خوشی سے نہال دکھائی دے رہے ہیں، شائقین کا کہنا ہے کہ لیگ میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی نمائندگی سے اب پی ایس ایل دیکھنے میں اور مزہ آئے گا،جبکہ امید ہے کہ ان شہروں کے کھلاڑیوں کو بھی آگے آنے کا موقع ملے گا،حیدر آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹیم شامل ہونے کے بعد پی ایس ایل کے ایک میچ کی میزبانی بھی اس شہر کو دی جائے تو خوشی میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔