کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1کی برتری حاصل ہے۔ سیریزکا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی11جنوری کو دمبولا میں ہی کھیلا جائےگا۔ دریں اثنا پاکستانی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد دے گی، ہمیں اپنے کمبی نیشن کو حتمی شکل دینے میں بھی مدد ملے گی، پہلے میچ میں ہماری کار کردگی واقعی لاجواب رہی، ہمارے پاس عالمی معیار کے اسپنرز ہیں۔ شاداب طویل عرصے سے کھیل سے باہر ہیں، کندھے کے مسئلے کی وجہ سے جس کی سرجری کی ضرورت تھی، واقعی اسپن کے شعبے میں ہم خوش قسمت ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ شاداب اور محمد نواز دونوں آل راؤنڈر ہیں۔