ملتان(سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 26مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابقتھانہ کینٹ کے علاقے میں عمر عباس سے ڈاکو 60ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں شیراز سے موبائل فون چھن گیا،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں گل زمان سے ڈاکو 30ہزار روپے اور موبائل فون لے اڑے،تھانہ قادر پورراں کے علاقے رفیق سےڈاکو 1لاکھ 41ہزار چھین کر لے گئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں صابر علی سے ڈاکو نقدی اورموبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں ابراہیم کی موٹرسائیکل، شفیق احمد کی ایل سی ڈی وغیرہ، چہلیک کے علاقے میں شہزاد کا لیپ ٹاپ، قطب پور کے علاقے میں عدیل عباس کے درخت، شاہ شمس کے علاقے میں شہزاد کا میٹر بجلی، زبیر احمد کی موٹرسائیکل، آصف کے20تولہ زیورات، محمد حسین کا سوئی گیس میٹر، ممتاز آباد کے علاقے میں احمد حسن کا سولر انورٹر، گلگشت کے علاقے میں زاہد کا سامان، بی زیڈ کے علاقے میں عدیل کی موٹرسائیکل‘ صدر کے علاقے اختر کا سامان الپہ کے علاقے عمران کا پمپ قادر پور راں کے علاقے فہیم کی نقدی و موبائل بستی ملوک کے علاقے صغیر احمد کاتار، تنویر کی گائے، مخدوم رشید کے علاقے میں امجد مجید کی گندم وغیرہ، اشرف کا طلائی زیور چاندی و موبائل، رمضان کی نقدی سونا و چاندی، سٹی و صدر جلالپور کے علاقے میں شاہد عمران کا موبائل فون اور جمال کیسولر پلیٹیں چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔