• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہلسنت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ سید مظہرسعید کاظمی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جامعہ رضویہ مصباح القرآن ملتان میں جماعت اہلسنت پنجاب کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس اور چار ڈویژنز (ملتان‘ بہاولپور‘ ڈیرہ غازیخان اور ساہیوال) کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، تقریب کی صدارت مرکزی امیر پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی نے کی،انہوں نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیاکہ وہ جماعت کے نظم و ضبط کی پابندی اور "سواداعظم" کے نظریات کی حفاظت کے لیے تن من دھن کی بازی لگا دیں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ جماعت اہلسنت استحکام پاکستان کی خاطرافواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہےاور ملک کی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تقریب سے صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمانشاہ بخاری، صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی، صوبائی چیف آرگنائزر علامہ صاحبزادہ پیرزادہ معاذالمصطفیٰ قادری، صوبائی ناظم اطلاعات صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، ڈاکٹر پروفیسر غلام محی الدین نقشبندی، علامہ قاری فیض بخش رضوی ، پیر رمضان شاہ فیضی، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادریاور احمد رضا سعیدی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید