• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور پولیس پر فائرنگ سمیت دیگر الزمات کے تحت مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی اور پولیس پر فائرنگ سمیت دیگر الزمات کے تحت متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، تھانہ چہلیک پولیس نے ملزم عبدالجبار سے 5لیٹر شراب، مظفر آباد پولیس نے ملزم عمران سے 20لیٹر شراب، شاہ شمس پولیس نے ملزمہ بھرانواں مائی سے 530گرام چرس، گلگشت پولیس نے ملزم راشد سے 20لیٹر شراب اور ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم طالب سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، کوتوالی پولیس نے دوران تفتیش زیر حراست ملزم اشتیاق سے پسٹل گولیاں برآمد کرلی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس پارٹی پر فائرنگ اور ساتھی کوزخمی کرکے فرار ہونے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، گلگشت پولیس نے دوران گشت موٹرسائیکل سوار تین اشخاص کو روکا جو رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور کچھ دور پہنچے تو دیکھا کہ ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا جو فرار ہونے والے ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوا، ملزمان کی شناخت نقاش ، علی اور محمود سے ہوئی جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات دج کرلیے ،پولیس نے بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 5افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے اور گالم گلوچ کرتے ہوئے دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، شہری سے بکرے خرید کرکے جعلی نوٹ دینے کے الزام میں پولیس نے دو نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید