ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے نشتر ہسپتالکا دورہ کیا اور ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا،دورے کے دوران کمشنر نے مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولتوںکے بارے میں براہراست استفسار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو متعدد اہم ہدایات جاری کیں،کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے پیرامیڈیکل سٹاف اور آیاؤں کی تعداد بڑھانے کی فوری ہدایت کی تاکہ مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر ہو سکے،انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں ڈاکٹروں کی ڈیوٹیز کو ازسرنو منظم کیا جائے اور بہتر بیڈ مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے،اس کے علاوہ انہوں نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی منتقلی کو مزید مؤثر اور تیز بنانے پر زور دیا،دورے کے دوران کمشنر نے ایمرجنسی کے واش رومز کی صفائی کا نوٹس لیتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی فرسٹ فلور پر ویٹنگ ایریا میں بینچز کی کمی پر اظہارتشویش کرتے ہوئے فوری طور پر اضافی بینچز فراہم کرنے کی ہدایت کی۔